بیٹے کو بچاتے ہوے باپ اور دوست جانبحق)
آج آزاد کشمیر میں بہت افسوسناک واقع پیش آیا۔
راولاکوٹ کے قریب گھراٹہ پار آبشار تراڑکھل کشمیر میں دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
پھسلن کی وجہ سے بچہ خطرناک جگہ سے پھسل کر نیچے گہری کھائی میں گر گیا اور اس کے والد اپنے بیٹے کو بچانے کی خاطر آگے بڑھے اور وہ بھی نیچے گر گئے جبکہ والد کے دوست بھی تیزی سے آگے بڑھے اور وہ بھی نیچے گر گئے۔
والد اور ان کا دوست موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ بچہ زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔
جانبحق ہونے والوں کا تعلق پاکستان پنجاب سے ہے۔
جہاں پر بھی پانی مسلسل چلتا رہے یا گرتا رہے تو پتھروں پر سیوال جم جاتا ہے جس کی وجہ سے پتھر بہت سلپری ہو جاتے ہیں جس پر بیلنس رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،،،ایسی ٹوریسٹ پلیس پر کوئی فینس ،وارننگ سائن،احتیاطی تدابیر لکھی ہونی چاہئیں تاکہ نئے لوگ احتیاط کریں،،،خاص کر پنجاب اور میدانی علاقے کے لوگ ان خطروں سے بلکل ناواقف ہوتے ہیں ،جس کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ یش آیا اور دو گھرانے اجڑ گئے ،،،
محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کو فوری طور پر ضروری اقدامات بجا لانے کی ضرورت ہے۔